English

تعلیمی نصاب (بنات)

جامعہ دار التقویٰ کا تعلیمی نصاب

جامعہ دار التقویٰ کے تحت بنات کے تعلیمی شعبوں کا نصاب
بنات
طالبات کی دینی تعلیم کے لیے جامعہ دار التقویٰ کی طرف سے مندرجہ ذیل شعبہ جات کام کر رہے ہیں:
۱۔ چھ سالہ عالمہ کورس ۲۔ دراسات دینیہ کورس ۳۔ سمر کیمپ ۴۔ صف النساء
۵۔ الصف الاعدادی ۶۔ مکتب بیت التقویٰ ۷۔ درس قرآن
چھ سالہ عالمہ کورس
وفاق سے منظور شدہ نصاب کے مطابق یہ شعبہ چھ سالہ تعلیمی دورانیے پر مشتمل ہے جس کا نصاب یہ ہے:
سال اول و دوم

ثانویہ خاصہ

سال اول میں چند کتابیں اور ہیں جو مدرسہ کے احباب کی رائے پر داخل نصاب کی گئیں ہیں:
۱۔ لسان القرآن
۲۔ الحوار
۳۔ علیکم بسنتی

سال سوم تا سال ششم

دراسات دینیہ کورس
وفاق سے منظور شدہ دو سالہ تعلیمی دورانیے پر مشتمل یہ کورس خواتین کے لیے انتہائی مفید ہے جس میں تعلیم اور عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ اس کا نصاب یہ ہے:
سال اول
۱۔ ترجمہ و تفسیر    سورہ یونس تا عنکبوت
۲ معارف الحدیث    (جلد: ۲۔۳۔۴)
۳۔ تعلیم الاسلام    بہشتی زیور  (ج: ۲۔۳۔۴)
۴۔ علم الصرف اولین    علم النحو
۵۔ طریقہ عصریہ  (جلد: ۱)     قصص النبیین (ج: ۱۔۲)
۶۔ سیرت خاتم الانبیاء    (مفتی شفیع صاحب)
سال دوم
۱۔ ترجمہ و تفسیر    سورہ بقرہ تا سورہ یونس
۲۔ معارف الحدیث   (ج: ۱۔۵۔۶۔۷)
۳۔ بہشتی زیور   (ج: ۵۔۶۔۷)
۴۔ طریقہ عصریہ   (ج: ۲)    قصص النبیین  (۳۔۴)
۵۔ علم الصرف اخیرین      عوامل النحو
۶۔ حیات المسلمین
صف النساء
شادی شدہ خواتین کے لیے ایک سال کے مختصر عرصے میں دینی تعلیم حاصل کرنے کا انتہائی مفید کورس صف النساء کے نام سے کروایا جاتا ہے جس کا نصاب یہ ہے:
۱۔ ترجمہ و تفسیر (سورہ فاتحہ، آخرین دس سورتیں، سورہ حجرات، سورہ نور، سورہ احزاب اور سورہ نساء)
۲۔ نورانی قاعدہ تجوید کے قواعد
۳۔ علیکم بسنتی مسنون دعائیں
۴۔ بہشتی زیور (حصہ عبادات)
۵۔ لسان القرآن (جزء اول) علم الصرف  (فعل ماضی، مضارع، امر غائب و حاضر کی گردانیں اور قواعد)
۶۔ الحوار   (عربی بول چال)
۷۔ طریقہ عصریہ  (جلد اول)
۸۔ تعلیم و تربیت (عقائد و اخلاقیات)
درس قرآن
خواتین کے اندر قرآن کی محبت اور دینی شوق پیدا کرنے کے لیے آسان اور عام فہم انداز میں شہر کے اندر مختلف جگہوں پر درس قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
(فی الوقت پندرہ جگہ پر اور ہفتے میں دو دن کی ترتیب پر درس قرآن ہو رہا ہے)

نصاب: مکمل قرآن
الصف الاعدادی
ایسی خواتین جو چھ سال مکمل نہ دے سکتی ہوں یا عمر کی مطلوبہ حد کے کم یا زیادہ ہونے کی وجہ سے مدرسے کے چھ سالہ تعلیمی نظام کے معیار کی اہلیت سے قاصر ہوں ان کے لیے ایک سال کے تعلیمی دورانیے پر یہ کورس انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کا نصاب یہ ہے:
۱۔ ترجمہ قرآن (عم پارہ، سورہ ملک، واقعہ، یسین، نور)
۲۔ طبخ و خیاطۃ
۳۔ علیکم بسنتی / تعلیم و تربیت
۴۔ بہشتی زیور (حصہ عبادات)
۵۔ الطریقۃ العصریہ (جلد: ۱)
۶ ۔ علم الصرف / آداب المتعلمین
۷۔ تجوید / مسنون دعائیں (نورانی قاعدہ)
۸۔ حسن معاشرت
سمر کیمپ اور الصف الاعدادی (ب)
گرمیوں کی چھٹیوں کو بہترین دینی ماحول اور اصلاحی تربیت میں گذارنے کے لیے چالیس روزہ سمر کیمپ کورس جامعہ دار التقویٰ کے زیر اہتمام کروایا جاتا ہے جس کا نصاب یہ ہے:
۱۔ پارہ عم اور نماز مع نورانی قاعدہ
۲۔ ترجمہ و تفسیر (سورہ فاتحہ، آخری دس سورتیں، سورہ حجرات)
۳۔ تجوید کے قواعد اور اجراء (نورانی قاعدہ)
۴۔ پر نور دعائیں
۵۔ تعلیم و تربیت (مکمل)
۶۔ طریقہ عصریہ (جلد: ۱)

مکتب بیت التقویٰ
جامعہ دار التقویٰ کے احباب نے اس بات کا اہتمام کیا کہ اپنے جامعہ سے فارغ التحصیل طالبات اپنی وسعت کے مطابق عوام کی دینی رہنمائی کے لیے اپنے گھروں میں دینی حلقوں کے قیام سے علم دین کو فروغ دیں جس کے لیے مکتب بیت التقویٰ کا اجراء کیا گیا ہے۔جس کا نصاب یہ ہے:
۱۔ نورانی قاعدہ ۲ ۔ ناظرہ ۳۔ تجوید (نورانی قاعدہ) ۴۔ مسنون دعائیں ۵۔ تربیتی نصاب
متزوجات کورس
ایسی شادی شدہ خواتین جو وفاق سے منظور شدہ چھ سالہ نصاب کے مطابق عالمہ بننا چاہتی ہوں لیکن گھریلو امور کے باعث مکمل وقت نہ دے سکتی ہوں ان کے لیے جامعہ دار التقویٰ کی طرف سے سہولت کے لیے کم وقت میں مکمل نصاب کی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
ان کا نصاب بعینہ وہی ہے جو چھ سالہ عالمات کورس کا ہے۔ لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ یہ طالبات ظہر سے پہلے پہلے اپنے اسباق مختصر وقت میں پڑھ لیتیں ہیں جبکہ باقاعدہ پڑھنے والی طالبات کا وقت اس سے زیادہ ہوتا ہے۔


نیوز لیٹر سبسکرپشن
سبسکرپشن کے بعد آپ ادارہ کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں